راولپنڈی (آئی پی ایس )جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 ڈی ایس او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی یشن راولپنڈی کے زیر نگرانی شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں جاری
آج ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کھیلا گیا جو کہ پاکستان ہاکی کلب منگال اور واہ اکیڈمی کے درمیان ہوا، پاکستان ہاکی کلب منگال نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار صفر سے میچ اپنے نام کیا، کلر زیادہ کی طرف سے محمد سفیر،وجاہت راجہ، محمد فیضان گول کیپر، ملک افاق اور محمد سمی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض محمد عظیم اور احسان بابر انٹرنیشنل نے انجام دیے، اس میچ کے مہمان خصوصی ڈویژن سپورٹس افیسر راولپنڈی محمد وحید تھے اور اس موقع پر جنرل سیکرٹری راولپنڈی ہاکی اسوسییشن طاہر حسن شیرازی بھی موجود تھے جنہوں نے ان کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ وائس پریزیڈنٹ ظہیر الحق بھی موجود تھے۔
