Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستانمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ،2اہلکار ہلاک اور 4زخمی ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ،2اہلکار ہلاک اور 4زخمی ہو گئے

سرینگر(آئی پی ایس ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی ایک مسلح جھڑپ میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار مارے گئے جب کہ 4 زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایک جنگل میں بھارتی فوج کی ٹیم سرچ آپریشن کے لیے پہنچی لیکن مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔بھارتی فوج اس اچانک اور غیر متوقع جوابی حملے کے لیے تیار نہیں تھی اور سنبھل نہ پائی۔ مزید نفری طلب کی گئی جس نے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔دوران علاج دو بھارتی فوجیوں نے دم توڑ دیا جب کہ 4کی حالت نازک ہے۔ علاوہ ازیں دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر 2شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے بھارتی فوج کی تازہ کمک پہنچا دی گئی اور تاحال جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔مودی سرکار کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں غیرملکی مسلح افراد کی موجودگی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا جو ہدف کے حصول تک جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔