Thursday, May 7, 2026
ہومپاکستانپنجاب کی نااہل حکومت کی وجہ سے میو اسپتال لاوارث ہوگیا، بیرسٹر سیف

پنجاب کی نااہل حکومت کی وجہ سے میو اسپتال لاوارث ہوگیا، بیرسٹر سیف

پشاور (آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کی نااہل حکومت کی وجہ سے ملک کا پرانا میو اسپتال لاہور لاوارث ہوگیا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں ادویات کی کمی اور کئی وارڈز بند ہوگئے ہیں، میو اسپتال میں تشخیص کی سہولیات اور میڈیکل آلات کا فقدان ہے، پیڈز میڈیسن، سرجری، ای این ٹی، ٹی بی وارڈز کئی مہینوں سے بند پڑے ہیں۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اسپتال کے ایئر کنڈیشنر خراب ہیں اور مریض اپنے ساتھ گھر سے پنکھے لاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور دن رات ٹک ٹاک بناتے ہیں، عوام کی خدمت ان کے بس کی بات نہیں، جعلی فارم 47 سرکار کو عوام کی کوئی فکر نہیں، مینڈیٹ چور ٹولہ خود تو سر درد کے علاج کے لیے لندن جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔