غزہ(آئی پی ایس ) اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ شہر پر حملے کرکے 35 سے زائد فلسطینی کو شہید کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 35 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے کئی زخمی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 91 ہزار 722 سے تجاوز کر گئی ہے۔
