اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات کیلئے آن لائن سسٹم بنا دیا گیا،امتحانات کی فیس آن لائن سسٹم سے ادا کی جا سکے گی۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبا و طالبات کو آن لائن نظام میں ٹریکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی امتحانات اور بورڈز کی کارکردگی کے حوالے سے مزید تبدیلیاں لائیں گے۔
طلبا و طالبات کیلئے آن لائن سسٹم بنا دیا گیا،وفاقی وزیر تعلیم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
