ہومپاکستانبلاول بھٹو کی نابالغ سیاست کشمیر کاز کیلئے نقصان دہ ہے،سردار تنویر الیاس

بلاول بھٹو کی نابالغ سیاست کشمیر کاز کیلئے نقصان دہ ہے،سردار تنویر الیاس

باغ ، وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس کا حلقہ وسطی باغ میں بڑا پاور شو،مختلف جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان پی ٹی آئی میں شامل ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی،آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی،پی ٹی آئی ن لیگ پیپلزپارٹی کو الیکشن میں کلین بولڈ کرے گی۔ اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے بلاول بھٹو کی سیاست کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں اچھل کود کر رہے ہیں،بلاول بھٹو کی نابالغ سیاست کشمیر کاز کے لیے نقصان دہ ہے، بلاول بھٹو تنازعہ کشمیر جیسے حساس مسئلہ پر گفتگو سے اجتناب کریں، مسئلہ کشمیر ایک حساس ترین مسئلہ ہے،بلاول بھٹو کشمیر ایشو پر گفتگو سے پہلے کسی سیانے سے مشورہ کر لیا کریں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ غداری کی،پیپلزپارٹی نے ہمشیہ مسئلہ کشمیر کو پر دوغلی پالیسی رکھی، بلاول بھٹو بغض عمران میں مسئلہ کشمیر پر سیاست نہ چمکائیں، عمران خان نے خود کو کشمیریوں کا سفیر کہا ہے،عمران خان نے جرات کے ساتھ پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،عمران خان واحد لیڈر جس نے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔