ہومبریکنگ نیوزمعافی دبائو کا نتیجہ ،عمران خان نے کبھی پرامن احتجاج نہیں کیا: سینیٹر عرفان صدیقی

معافی دبائو کا نتیجہ ،عمران خان نے کبھی پرامن احتجاج نہیں کیا: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(سب نیوز )سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج تک بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کبھی پرامن احتجاج نہیں کیا۔سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ جب وہ 2014 میں آئے تو کیا وہ پرامن احتجاج تھا؟ کیا پولیس کو ڈنڈے نہیں مارے؟ پی ٹی وی کی نشریات بند نہیں کیں؟ کب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پرامن احتجاج کیا؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو پرامن نہیں ہوتی تو ان کا احتجاج کیا پرامن ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ ایک سال ہوگیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے باہر آنے کی تمام کوششیں کیں لیکن ناکام ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کا بیان مایوسی، جھنجھلاہٹ اور دروازے بند ہونے کا اظہار ہے، ادارے بانی پی ٹی آئی سے کس بات پر معافی مانگیں؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔