اسلام آباد، عیدِ قربان کی آمد کے ساتھ ہی ٹماٹر، ادرک، لیموں، پیاز، سبز مرچ اور دیگر اشیای قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ہیں۔
ٹماٹر جو100روپے ے 5کلو تھے ، یک دم100روپے ے کلوتک پہنچ گئے جب کہ روزانہ تاجروں سے10 ،20 روپے لے کر ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے، مگر نہ اسے اویزاں کیا جاتا ہے اور نہ ہی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاخوردونو ش سبزی فروٹ فروخت کیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے نزدیک آتے ہی جانوروں کے ساتھ ساتھ ٹماٹر، ادرک، لیموں، پیاز، سبز مرچ اور دیگر اشیا کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔چند دن قبل تک 100روپے کے 5 کلو ملنے والے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 5 گنا اضافے کے بعد یک دم100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ ادرک ، لیموں ، پیاز اور سبز مرچ کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔
