راولپنڈی،راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے ) نے نجی ہاوسنگ اسکیم بلیو ورلڈ سٹی کی طرف سے افتتاحی تقریب کے انعقاد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔
گزشتہ روز جاری نوٹس میں کہا گیا کہ مذکورہ ہائوسنگ اسکیم کی طرف سے چار جولائی کو افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے مشہور کرکٹر شاہد خان آفریدی کو بطور مہمان خصوصی بلایا گیا ، حالانکہ آر ڈی اے کی طرف سے پہلے ہی بلیو ورلڈ سٹی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور ہائوسنگ اسکیم کیخلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں ،مذکورہ ہاوسنگ اسکیم کی طرف سے افتتاحی تقریب کا انعقاد قوانین کی خلاف ورزی ہے ،یہ تقریب اپنی مشہوری کا ذریعہ اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹی ایکٹ 1976 اور پنجاب پرائیویٹ ہاوسنگ اسکیم رولز 2010کی صریحاََ خلاف ورزی ہے ،لہذا یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ تقریب کینسل کی جائے ، بصورت دیگر آر ڈی اے کی طرف سے تقریب روکنے کیلئے تمام قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

