ہومپاکستانصدرعارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

صدرعارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

اسلام آباد ، صدرمملکت عارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا ، ترک کمانڈر کو پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر اعزاز دیا گیا ۔

پیر کو ایوان صدرمیں ترک فوج کے کمانڈر کو نشان امتیازملٹری دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلی فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔ اس دوران صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا، یہ اعزاز انھیں پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا،جنرل امیت دندار نیٹو،افغانستان میں کمانڈر سمیت ترکی کی فوج میں اہم عہدوں پر فائز رہے، انہوں نے دونوں دوست ممالک پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔