اسلام آباد (سب نیوز )وزارت تعلیم حکام کاہفتہ کی تعطیل ختم کرنیکافیصلہ سامنے آیا ہے ۔ جس کے تحت وفاق کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کر دی گئی ۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سیتمام تعلیمی اداروں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 10 اگست سے وفاق کے ماتحت تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم ہو جائیں گی تعلیمی اداروں کا تمام اسٹاف معمول کیحاضری یقینی بنائے گا تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان ان ہدایات ہر عمل یقینی بنائیں گے ۔
