ہومپاکستانپاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات ، مالی شعبہ میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات ، مالی شعبہ میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ، ملاقات میں مالی شعبہ میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایتھوپیا کے سفیر نے وزیر خزانہ کو ایتھوپیا کی حکومت کے ہوم گرون اکنامک ریفارمز ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ دی۔
ایتھوپین سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا کے سفارت خانے نے گزشتہ دو سالوں میں پاکستان سے دو تجارتی وفود کو ایتھوپیا بیجھنے میں اہم کردار ادا کیا،
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضا فہ ہو رہا ہے،دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے مالیاتی شعبے میں تعاون ضروری ہے،
وزیر خزانہ نے ایتھوپیا کی حکومت کے ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانےکے وسیع امکانات ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔