Friday, May 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزضلع کرم میں خونریز قبائلی تصادم، 20 افراد جاں بحق 112 زخمی

ضلع کرم میں خونریز قبائلی تصادم، 20 افراد جاں بحق 112 زخمی

ضلع کرم کے 2 قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں اب تک 20 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوچکے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین میں زمین کے تنازع پر تصادم شروع ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پارا چنار اور صدہ شہر پر متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں جبکہ پارا چنار سے پشاور روڈ بھی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موجود ہے۔ ایم این اے انجنیئر حمید حسین کا کہنا ہے کہ اسپتال اور مارکیٹ میں ادویات ختم ہوگئی ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے کہا ہے کہ حکومت فائر بندی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔