Saturday, February 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکا کے غلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، اپنے فیصلے خود کریں گے، علی امین

امریکا کے غلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، اپنے فیصلے خود کریں گے، علی امین

بنوں (سب نیوز )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکا کیغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔بنوں میں امن مارچ کے شرکا سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65 کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا، ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئے ہم قربانی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کیخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ کارروائی کرے میں ساتھ ہوں، مجھے صوبے میں مسلح گروہ نظر نہیں آنا چاہیے، میری عوام میری ذمہ داری ہے، عوام کی عزت میری عزت ہے، کسی کو ہاتھ نہیں ڈالنے دوں گا۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔