Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ کی تقریب

پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ کی تقریب

راولپنڈی (سب نیوز )پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ کی تقریب ۔تقریب کا انعقاد رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹینٹا(Constanta Port)میں ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل گورگھیٹا ولاد (Gheorghita Vlad) اور رومانیہ نیوی کے چیف وائس ایڈمرل میہائی پینائیت (Mihai Panait) کی خصوصی شرکت۔

پی این ایس حنین کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔سربراہ پاک بحریہ نے کہاکہ یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں، دور دراز بین الاقوامی پانیوں میں موجودگی اور آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ پی این ایس حنین کی شمولیت سے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکورٹی پٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہو گی۔نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔