Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ڈبلیو ڈی کی تحلیل، وزیراعظم ہائوس کی مینٹیننس کی ذمہ داری سی ڈی اے کو سونپ دی گئی

پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل، وزیراعظم ہائوس کی مینٹیننس کی ذمہ داری سی ڈی اے کو سونپ دی گئی

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کی تحلیل کے فیصلے کے بعد وزیراعظم ہاس اور وزیراعظم اسٹاف کالونی کی مینٹیننس کی ذمہ داری کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو سونپ دی گئی۔وزیراعظم ہا ئوس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم ہاس کی مینٹیننس کی ذمہ داری سی ڈی اے کو سونپ دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاس اور وزیراعظم اسٹاف کالونی کی مینٹیننس اب سی ڈی اے کی ذمہ داری ہو گی اور مینڈیٹ کی منتقلی کے لیے 15دن کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔