Thursday, May 7, 2026
ہومپاکستاندربار عالیہ قادریہ قلندریہ چکوال میں سالانہ عرس کی دو روز تقریبات کا انعقاد

دربار عالیہ قادریہ قلندریہ چکوال میں سالانہ عرس کی دو روز تقریبات کا انعقاد

چکوال (سب نیوز)دربار عالیہ قادریہ قلندریہ مخدومیہ، مخدوم پور شریف مرید ضلع چکوال میں مخدوم محمود مستوار قلندر کی زیر سرپرستی سالانہ سید امام حسین علیہ السلام کے 74واں سالانہ عرس کی دو روز تقریبات منعقد ہوئیں، جس میں ملک بھر سے مرد وخواتین حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

عرس کا آغاز حضرت رسول شاہ خاکی کے مزار اقدس کو غسل دینے اور چادر پوشی سے ہوا، رات بھر محفل شبینہ کا اہتمام کیا گیا،جسکے اختتام پر پیر مخدوم محمود مستوار قلندر نے دعا فرمائی، عرس کی مرکزی محفل یوم عاشور کے دن منعقد ہوئی جسمیں نواسہ رسول امام عالی مقام سید امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی بارگاہ میں ہدیہ درود وسلام اور منقبت کے نظرانے پیش کئے گئے، عرس مبارک کی تقریب میں مذہیبی، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی

قبلہ سید اکرام شاہ جیلانی اور حضرت علامہ سجاد حسین رضوی نے واقعہ کربلا وشہادت امام حسین پر رقت آمیز بیان کیا، عرس مبارک کے اختتام پرمخدوم محمود مستوار قلندر نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ پتہ یہ چلا کہ جو اہل بیعت کے ساتھ محبت اور رحم کا تعلق نہیں رکھتا وہ جو مرضی کرتا رہے خدا اس پر کبھی رحم نہیں کرتا، آخر میں جناب مخدوم محمود مستوار قلندر نے اختتامی دعا فرمائی ، محفل کے اختتام پر آنے والے زائرین کے لئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا دربار انتظامیہ کی جانب سے پروگرام کے زبردست انتظامات کئے گئے، اور سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔