Saturday, October 19, 2024
ہومتازہ ترینپی ٹی آئی ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

پی ٹی آئی ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتےہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ حقائق عوام کےسامنے رکھنا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی ملکی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے، یہ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔
عطاتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملکی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے، ملک میں ایک سیاسی جماعت کو تحریک انتشار کہتےہیں، یہ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے کہا کہ ہم اتنے طالبان کو واپس لا کر بسا رہے ہیں ، آپ کو ہمیشہ طالبان خان کہا جا تا تھا اور آپ طالبان کے ہمدرد تھے، آپ کے اندر تشدد کی سیاست رچی بسی ہے، یہ جو تحریک طالبان پاکستان تحریک انصاف ہے، یہ آج بھی اس کوشش میں ہے کہ کہیں سے سیاست کے لیے لاشیں مل جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔