Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزنہ کے پی اسمبلی ٹوٹے گی نہ قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، علی محمد خان

نہ کے پی اسمبلی ٹوٹے گی نہ قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، علی محمد خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی اسمبلی توڑے گی نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے گی
ایک بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ فارم 47 والوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر حکومت بنائیں گے، جس کے وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی توڑنے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کی تردید کی تھی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔