لندن ، وزیرا عظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلا ف ہتک عزت مقدمے کا پہلاراونڈ جیت لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلفی بخاری نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق ریحام خان کی طرف سے الزامات عائد کرنے پر برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور براڈ کاسٹر ریحام خان کے کیس کی سماعت مسزجسٹس کیرن اسٹین نے کی ۔ابتدائی سماعت میں یوٹیوب براڈ کاسٹ میں بدعنوان اور بے ایمان قرار دینے کے چار الزامات اور چار ٹوئیٹس اور ری ٹویٹس توہین آمیز قرار پائیں ۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے کو اٹھایا ، مسز جسٹ سکیرن اسٹین نے ریحام خان کی وضاحت تسلیم نہیں اور زلفی بخاری کے موقف کو قبول کیا ۔یاد رہے کہ 6 دسمبر 2019 کو ریحام خان نے یوٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھاکہ روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت میں زلفی بخاری کا مفاد ہے ، ریحام خان نے یہ بھی کہا تھاکہ قومی اثاثے زلفی بخاری جیسے لوگوں کی مدد کے لیے فروخت کیے جارہے ہیں جو کہ ڈکیتی ہے ۔زلفی بخاری کے وکیل کلئی راوررمین نے کیس کو چیز لیول ون انتہائی توہین آمیز قرار دینے کی استدعا کی تھی ۔
زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف ہتک عزت مقدمے کا پہلاراونڈ جیت لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
