ہومدلچسپ555دن تک بغیر دل کے زندہ رہنے والاشخص جو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتا رہا

555دن تک بغیر دل کے زندہ رہنے والاشخص جو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتا رہا

واشنگٹن (آئی پی ایس )کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی شخص دل کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے؟ نہیں ناں۔لیکن امریکی ریاست مشی گن کے ایک رہائشی اسٹین لارکن 555 دن تک بغیر دل کے زندہ رہے اور اس دوران دوستوں کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹین لارکن کو 25 سال کی عمر میں فامیئل کارڈیومی پیتھی نامی بیماری لاحق ہوئی ۔ یہ دل کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں متاثرہ شخص کا دل کسی بھی وقت اچانک مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے اور آپ کتنے ہی صحت مند کیوں نہ ہوں آپ کی موت واقع ہو جاتی ہے۔اس کے بعد اسٹین لارکن کو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی اور انہیں مستقل طور پر اسپتال میں رہنا تھا تاکہ ڈاکٹر ان کی مسلسل نگرانی کر سکیں۔تاہم یونیورسٹی آف مشی گن کے ڈاکٹرز نے ان کی پشت پر ایک مصنوعی دل لگایا جو کہ تقریبا دو سال یعنی 555 دن تک دھڑکتا رہا اور پھر 2016 میں ان کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا گیا اور وہ اب بھی زندہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔