ہوماسلام آبادکمشنر گلگت ڈویژن عمران علی کا ماس ویکسنیشن سینٹر گلگت کا اچانک دورہ

کمشنر گلگت ڈویژن عمران علی کا ماس ویکسنیشن سینٹر گلگت کا اچانک دورہ

گلگت،کمشنر گلگت ڈویژن عمران علی اور نوید احمد ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے ہائی سکول نمبر ایک میں قائم شدہ ماس ویکسنیشن سینٹر گلگت کا اچانک دورہ کیا۔

کمشنر گلگت ڈویژن عمران علی اور ڈپٹی کمشنر گلگت نے ماس ویکسنیشن سینٹر میں عوام الناس کی بڑی تعدار میں رجسٹریشن کراو رہے تھے ۔رجسٹریشن کا تفصیلی جائزے کے دوران نوڈی ایچ او گلگت نے کمشنر گلگت ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر گلگت ماس ویکسنیشن سینٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوویڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کو قابو پانے کے حوالے سے ماس ویکسنیشن سینٹر ہائی سکول نمبر 1 میں رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور لوگوں کی بڑی تعدار میں ماس ویکسنیشن سینٹر میں آ کے رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ویکسینشن بھی لگواتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے کمشنر گلگت ڈویژن کو بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ضلع گلگت میں کوویڈ۔19 ویکسنیشن کے لیے تمام کاروبای مراکز (مالکان و جملہ سٹاف)اورتمام کاروباری مراکز کے مالکان بھی ماس ویکسنیشن سینٹر میں رجسٹریشن اور ویکسینشن بھی لگوانے کے لیے آرہے ہیں۔ جس پر کمشنر گلگت ڈویژن عمران نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور ڈی ایچ او گلگت کے ان اقدامات کو خوب سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ماس ویکسنیشن سینٹرکو معیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام الناس اس ماس ویکسنیشن سینٹر میں آکر اپنا ویکسنیشن کے لیے رجسٹریشن کرائیں گے ،اس کے علاوہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید کاونٹر قائم کرنے کی ہد ایت ڈی ایچ او گلگت کو دی ۔ کمشنر گلگت ڈویژن عمران علی نے بھی عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوویڈ۔19 کے ماس ویکسنیشن سینٹر میں قومی شتاختی کارڈ اپنے ساتھ لا کر اپنی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ویکسینشن کرائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔