ہوماسلام آبادلوہی بھیر پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی مزاحمت پر تاجر کو قتل کرنے والا ملزمان گرفتار

لوہی بھیر پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی مزاحمت پر تاجر کو قتل کرنے والا ملزمان گرفتار

اسلام آباد،لوہی بھیر پولیس کی بڑی کامیابی، پی ڈبلیو ڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تاجر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے 17 جون کو ڈکیتی کے دوان دکاندار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،پی ڈبلیو ڈی کی تاجر کمیونٹی کی طرف سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا،دو ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے دکاندار منصور خالد کو قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے، پولیس ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ملزمان میں محمد علی بخاری اور عزیز خان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل جو کہ پہلے کسی سے چھینا گیا تھا اور دیگر سامان برآمد کرلیا،تاجر کمیونٹی نے اسلام آباد پولیس کی اس شاندار کارکردگی پر اظہارتشکر کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور دیگر پولیس افسران کو تقریب میں مدعو کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔