Saturday, May 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ کا فیصلہ: نوازشریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ: نوازشریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

لاہور:سپریم کورٹ کے فیصلے اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں محمد نواز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کےفیصلےاوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا جائےگا۔
خیال رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگی رہنماؤں کے سخت بیانات سامنے آئے ہیں جبکہ فیصلے کی روشنی میں ن لیگ قومی اسمبلی سے اکثریت کھوچکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اس کی پوزیشن مستحکم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔