ہومپاکستانآنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وہی بات کر سکتا ہے جس دامن صاف ہو ،علی نواز اعوان

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وہی بات کر سکتا ہے جس دامن صاف ہو ،علی نواز اعوان

عوام کی جیبیں خالی کرکے حمزہ شہباز کے اکاونٹس پیسوں سے بھر گئے
چچا بھتیجی اختلافات کی وجہ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وہی بات کر سکتا ہے جس کا دامن صاف ہو کرپشن میں لتھڑے لیڈرز یہ جرات نہیں کر سکتے، حمزہ شہباز کے اکاونٹس پیسوں سے بھر گئے اور شہزادہ صاحب کو پتہ ہی نہیں چلا، چچا بھتیجی اختلافات کی وجہ سے ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے اختتامی خطاب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عام آدمی کی نمائندگی کی انہوں نے اپنے ذاتی مفادات نہیں پاکستان کو آگے رکھا عمران خان کا یہ لہجہ اور عالمی طاقتوں سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا اس وجہ سے ممکن ہوا کیونکہ ان کا دامن صاف ہے انہیں پتہ ہے کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں اس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوگا- عمران خان کے اس لہجے اور رویے کو بد عنوان لیڈرز نہیں سمجھ سکتے کیونکہ ان کے دامن داغ دار ہیں نواز شریف شہباز شریف ہوں یا آصف علی زرداری یہ سب اپنی باریاں لگا کر گئے ہیں اور ہمیشہ عالمی طاقتوں کے سامنے 7 رہے لیکن اللہ نے پاکستان کو عمران خان جیسا لیڈر دیا جس نے کسی پرائی جنگ کا حصہ بننے سے دو ٹوک الفاظ میں انکار کر دیا یہ جرات نہ کوئی ڈکٹیٹر کر سکا اور نہ ہی کوئی منتخب سربراہ انہوں نے کہا کہ جب عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے ہوں تو اکاونٹ میں آنے والے اربوں روپے کا بھی حساب نہیں رہتا ،حمزہ شہباز اور شریف فیملی کے دیگر ارکان کے اکاونٹس پیسوں سے بھر جاتے ہیں اور غریب عوام کی جیبیں خالی ہوتی جاتی ہیں- وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے چچا بھتیجی اختلافات سے ن لیگ کا کارکن دلبرداشہ ہو چکا ہے اسی طرح سندھ بلاول کی حکومت کے کارناموں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا کارکن بھی نا امیدی کا شکار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔