ہومکھیلیونس خان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد خاموشی توڑ دی

یونس خان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد خاموشی توڑ دی

لاہور،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بیٹنگ کوچ یونس خان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد خاموشی توڑ دی ۔تفصیلات کے مطابق یونس خان نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فاسٹ بولر حسن علی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے استعفی نہیں دیا، اگر اس تنازع کی وجہ سے مستعفی ہونا ہوتا تو پانچ ماہ پہلے ہی استعفیٰ دے دیتا ،میں تو خود حسن علی کے پاس چل کر گیا سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ میرے استعفی کو حسن علی کے ساتھ نہ جوڑا جائے، جو حقیقت ہے وہ عوام کو بتائی جائے ۔سابق کپتان کا استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور میں بائیو سیکیورببل کیمپ تھا جس میں شریک نہیں ہوسکا، میں نے بورڈ کو اپنی سرجری کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک فون کال آئی اور کہا گیا کہ اگر آپ کیمپ میں نہیں آئیں گے تو آپ کے ساتھ بھی آل رائونڈر محمد حفیظ جیسا سلوک کیا جائے گا میں نے کال کرنے والے کو کہا کہ میں یونس خاں ہوں، محمد حفیظ نہیں۔ میری مجبوری ہے کہ میں نے سرجری کروانی ہے اس لیے میں کیمپ جوائن نہیں کرسکتا، اگر بورڈ میری عزت نہیں کرے گا تو کھلاڑی کی عزت کیا کرے گا ۔سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے استعفی اس فون کال کی وجہ سے دیا ہے اب بورڈ کو چاہیے کہ حقیقت عوام کو بتادے ۔یاد رہے کہ سابق کپتان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے گزشتہ ماہ استعفی دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔