Friday, March 20, 2026
ہومپاکستانعدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے، بیرسٹر سیف

عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے، بیرسٹر سیف

پشاور(آئی پی ایس )مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو عنقریب اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کل پی ٹی آئی کا جلسہ معطل کرنا ظلم و جبر اور غیر آئینی ہے، اسلام آباد جلسے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی کی عوامی طاقت نے جعلی فارم 47 کی حکومت اور ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے کے اعلان نے جعلی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ مارچ ہوا تو وزیراعلی کے پی قیادت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔