ہومتازہ ترینپی ٹی آئی کا اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں، یوم عاشور کے بعد جلسہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ، ہم نے ہمیشہ قانون کا سہارا لیا ہے، ہم نے قانون کا سہارا لیتے ہوئے آج ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی، ہم نے اعلان کیا تھا کہ قانون کے مطابق جلسہ کریں گے، ہمارے ورکرز جلسے کیلئے پر امید تھے، ہم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا، ہمارا جلسہ قانون کی سربلندی کیلئے تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر کوئی سیاسی عمل مکمل نہیں ہوسکتا، ہم نے سیاسی کمیٹی میں آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔