اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو 70کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بقایا جات ایک طویل عرصے سے ادا نہیں کیے گئے تھے، ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے اور اداروں کو تحفظ ملا ہے، اب بھی ادارے اگر تنخواہیں نہیں دیتے تو یہ زیادتی ہے۔
میڈیا اداروں کو 70کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ہے اب ادارے تنخواہیں نہیں دیتے تو یہ زیادتی ہے،فواد چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
