اسلام آباد،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویز دے دی تاہم اس حوالے سے فیصلہ کل منگل کو اجلاس میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے معاملے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18جولائی سے یکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز دے دی جبکہ وزیرتعلیم پنجاب اس بات سے متفق نہیں ۔پنجاب حکومت کاموقف ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کے لئے یعنی 2 جولائی سے 2 اگست تک دی جائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
