ہومپاکستانچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ملاقات، نیب کی سالانہ رپورٹ پیش

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ملاقات، نیب کی سالانہ رپورٹ پیش

اسلام آباد ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو نیب کی سالانہ رپورٹ برائے 2020 پیش کی، چیئرمین نیب نے ایوان بالا کے سربراہ کوملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا اور احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور موثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بریف کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ احتساب کے عمل میں شفافیت اور غیر جانبدرای کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، احتسابی عمل کے نتیجے میں تاجر اور کاروباری طبقے کے ہراساں ہونے کے تاثر کی نفی ہونی چاہیے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول میسر ہوگا، ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے،ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔