ہومبریکنگ نیوزعلی امین گنڈا پور کے گڈ اور بیڈ طالبان کے بیان پر ترجمان کی وضاحت

علی امین گنڈا پور کے گڈ اور بیڈ طالبان کے بیان پر ترجمان کی وضاحت

اسلام آباد (سب نیوز )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گڈ بیڈ طالبان کے حوالے سے وزیراعلی کے پی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، علی امین گنڈا پور اس قسم کے بے بنیاد بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں، غلط بیان بازی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں رکاوٹ بنے گی۔

بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور استحکام سب کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے ہفتے کو عزم استحکام کے حوالے سے بات کی، وفاقی حکومت کو عزم استحکام کے طریقہ کار، مدت اور دیگر متعلقہ امور کی وضاحت کرنی چاہئے کیونکہ اس اہم ترین معاملے پر سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ضروری ہوگی جبکہ ضم اضلاع کے معاملات پر پی ٹی آئی نے 26 جون کو قبائلی ملکان کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کے تفصیلی اور واضح خدوخال تاحال سامنے نہیں آئے ہیں، عزم استحکام کہاں اور کب شروع کرنا ہے، اسکی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں، عزم استحکام صرف ایک صوبے سے منسوب کرنے کا تاثر دینا قبل از وقت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔