ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم نے ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ایک بجے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزرا چاروں وزرائے اعلی سمیت تمام آئی جیز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیرملکی سرمایہ کاری کی سہولت کاری سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں چائنیز ورکرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب اور چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگز سے ایس آئی ایف سی کو آگاہ کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔