ہومبریکنگ نیوزٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا

اینٹیگا(سب نیوز )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا۔جنوبی افریقا کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ 6 وکٹوں پر 156 رنز بناسکی۔سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقا سپر 8 مرحلے میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں کامیابی ملی تھی۔جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک 38 گیندوں پر 65 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ ریزا ہینڈرکس 19، کلاسن 9، ایڈن مارکرم 1 رن بناکر آٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسٹبز 12 اور مہاراج 5 رنز بناکر ناٹ آ ئوٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔ جنوبی افریقا اور انگلینڈ ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں گروپ 2 میں شامل ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔