Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزآج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

ملک بھر میں جہاں گرمی اپنے عروج پر ہے وہیں آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔

آج یعنی 21 جون 2024 کو سال کا طویل ترین دن ہے اور طویل ترین دن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ دن گرم ترین دنوں میں بھی شمار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب رات سے متعلق بھی بتایا گیا ہے جس کے مطابق آج رات سال کی مختصر ترین رات ثابت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آج دن کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے ہو گا جہاں سورج صبح سے ہی آنکھیں دکھا رہا ہے جبکہ رات کا دورانیہ 10 گھنٹے ہو گا۔

دوسری جانب یکم جولائی سے دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گا اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔