Wednesday, March 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کب رہا ہوگا، ابھی وہ حالات نہیں: شیخ رشید

عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی وہ حالات نہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچےہوجائےگا اور کہہ چکا ہوں کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہوکے رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملااور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔