ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر کا رابطہ، عید کی مبارکباد دی، نیک تمنا ئو ں کا اظہار

وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر کا رابطہ، عید کی مبارکباد دی، نیک تمنا ئو ں کا اظہار

اسلام آباد(سب نیوز )عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا، دونوں رہنماں نے امت مسلمہ کے اتحاد، امن اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔

دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا، دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مشترکہ چیلنجوں بالخصوص موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے باکو میں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز COP29 کی میزبانی پر صدر آذربائیجان کو مبارکباد دی، وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کی ذاتی دعوت دینے پر صدر علییوف کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنما ئو ں نے عزم کا اظہار کیا کہ کثیرالجہتی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم نے صدر علییوف کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کیلئے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔صدر علییوف کی یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔