ہومپاکستانمشکل حالات میں بجٹ بنایا، شرح نمو کا ہدف حاصل کرینگے، وزیراعلی سندھ

مشکل حالات میں بجٹ بنایا، شرح نمو کا ہدف حاصل کرینگے، وزیراعلی سندھ

کراچی (آئی پی ایس ) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھے اور یہی سمجھ کر سندھ کو ترقیاتی اسکیمیں دینی چاہییں،ہم کوشش کریں گے کہ اسکیموں کو پورا کریں، ہم اگلے سال گروتھ پر جائیں گے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سال یہ کام نہیں کریں گے،60ارب روپے ہم نے ترقیاتی بجٹ کے لیے رکھے ہیں،ترقیاتی پروگرامز میں 956 ارب روپے ہیں، نگراں حکومت نے منتخب حکومت کی ترقیاتی اسکیمز بند کردیں، وفاقی حکومت نے بھی ہماری اسکیمز ختم کردیں ، وفاق کو سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمز دینی چاہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بجٹ بنایا گیا، شرح نمو کا ہدف پورا نہیں کر سکے، آئندہ مالی سال 3 اعشاریہ5 فیصد کی شرح نمو کا ہدف مشکل لگتا ہے، کوشش کریں گے کہ وفاق سے تعاون کرکے یہ گروتھ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے ہماری ترقیاتی اسکیمز بند کردیں جبکہ وفاقی حکومت نے ہماری اسکیمز ختم کردیں، وفاق کو سندھ کے لیے ترقیاتی اسکیمز دینی چاہیے۔

علاوہ ازیں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی نئی اسکیم بجٹ میں نہیں ڈالیں گے، اگلے سال سے مزید گروتھ کی طرف جائیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کیے جارہے ہیں، بجٹ میں 60ارب روپے ڈیولپمنٹ کیلئے رکھے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا ترقیاتی بجٹ دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، وفاقی حکومت سے 1900ارب روپے ملنے کی توقع ہے، بورڈآف ریونیو کلیکشن کے حوالے سے سب سے کمزور ادارہ ہے، سندھ ریونیو بورڈ کا اگلے سال کا ہدف 350 ارب روپے رکھا ہے۔انہوں نے پوسٹ بجٹ کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فری بجلی کا کہا تھا، ہم نے وہ بھی اس بجٹ میں رکھا ہے، ہم سولر سسٹم نصف کرنے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔