ہوماسلام آبادعید الاضحی کے موقع پر حالات کے پیش نظر پمز ہسپتال میں الرٹ جاری

عید الاضحی کے موقع پر حالات کے پیش نظر پمز ہسپتال میں الرٹ جاری

اسلام آباد(سب نیوز)عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی قسم کے حالات کے پیش نظر پمز ہسپتال میں الرٹ جاری کردیا گیا ،عید الاضحی کے موقع پر 16 جون سے 20 جون تک ہسپتال کے 4 ڈپارٹمنٹ الرٹ پر رہیں گے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کی ہدایت پر ڈاکٹر ارم نوید نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق16 سے 20 جون تک عید الضحی کے باعث پمز اسپتال ہائی الرٹ ہو گا۔نیوروسرجری، آرتھوپیڈک، گیسڑو اور جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹس اپنے زیادہ سے زیادہ اسٹاف کو آن کال رکھیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ٹرانسپورٹ ہر وقت ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ای ڈی پمز ڈاکٹر عمران سکندر کی ہدایت پر ڈاکٹر شرجیل ظہیر ڈائریکٹر ایمرجنسی کو ایمرجنسی کا فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا۔

ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے کہا ہے کہ پمز اسپتال ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ عید الضحی پر زیادہ گوشت کھانے سے معدے اور دل کی تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر کھانے پینے میں احتیاط برتیں،پمز اسپتال عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔