ہومپاکستانوفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،رفعت مختار ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،رفعت مختار ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سروس گروپ کے گریڈ 21کے افسر رفعت مختار کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج ) آئی ٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کی 9دن کی ایکس پاکستان چھٹی منظور کر تے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کیلئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے ، انکی جگہ گریڈ 21کی عائشہ حمیرا کوایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت آئی ٹی کا عارضی چارج تفویض کیا گیا ہے ۔ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری پارلیمانی امور علی اکبر خٹک کا تبادلہ کرتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں کشمیر کونسل سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ عائشہ خالد کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت فوڈ سیکیورٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنت ڈویژن کی طرف سے تمام تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

Notification15 page 0001 1
Notification17 page 0001 1
Notification18 page 0001 1
WhatsApp Image 2024 06 15 at 3.13.11 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔