ہومبریکنگ نیوزبجٹ 2024 میں حکومت کی موبائل فونز پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

بجٹ 2024 میں حکومت کی موبائل فونز پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں موبائل فونز پر یکساں ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق یکساں ٹیکس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سب کو یکساں مواقع میسر ہوں اور مارکیٹ فورسز مثر طریقے سے کام کر سکیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے موبائل فونز کی مختلف اقسام پر سیلز ٹیکس کی یکساں شرح عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔حکومت نے موبائل فونز کو 18 فیصد کی یکساں شرح پر ٹیکس کرنے کی تجویز دی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق اگلے سال موبائل فون پر ڈیوٹی کی مد میں 24 ارب 81کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔