اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کیلئے ساڑھے تین سے چار ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرنا مشکل قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صوبوں اور وفاق میں ترقیاتی بجٹ کم کر دیتے تو زیادہ ٹیکس نہ لگانا پڑتا، غریب لوگوں پر ٹیکس لگاتے جائیں گے تو مزید لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کیلئے ساڑھے تین چار ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرنا مشکل ہے۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ عوام کو کوئی نہیں بتا رہا کہ ہم مشکل فیصلے کیوں لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کوئی پلان نہیں سب کچھ آئی ایم ایف کی طرف سے آرہا ہے، ٹیکس نہ دینے والوں کو بتدریج ٹیکس نیٹ میں لایا جائے
حکومت کا 4 ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرنا مشکل ہے: مفتاح اسماعیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
