ہومبریکنگ نیوزبجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی، فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا؟

بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی، فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ کرتے ہوئے بجلی کے صارفین پر ایک مرتبہ پھر بجلی گرا دی ہے۔
نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرتے ہوئے ایک ماہ کے لیے قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے،
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے جس میں بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی اور صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔