Friday, May 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کا رابطہ، حیدر آباد کا دورہ کرنے کی درخواست کی

وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کا رابطہ، حیدر آباد کا دورہ کرنے کی درخواست کی

کراچی(سب نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کیا اور حیدر آباد کا دورہ کرنے کی درخواست کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم حیدرآباد سانحہ میں شہید و زخمی ہونے والوں کی داد رسی کیلئے حیدر آباد کا دورہ کریں، واقعہ میں شہید و زخمی ہونے والوں کی تعزیت وعیادت کے ساتھ ان کے لئے معاوضے کا اعلان بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کے واقعات میں شہر کے قابل نوجوانوں کو بلا اشتعال قتل کیا جا رہا ہے، وزیراعظم اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ کو فوری کراچی بھیجیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔