Thursday, May 7, 2026
ہومآزاد کشمیرعدالت نے کشمیری شاعر فرہاد احمد کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا

عدالت نے کشمیری شاعر فرہاد احمد کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا

مظفر آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں عدالت نے بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
شاعر احمد فرہاد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا آئی ڈی سے اشتعال انگیزاور اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹیں شیئر کیں۔ یاد رہے کہ عدالت نے 3 روز قبل سلو پوائزن کے شک پر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا تھا۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے 29 مئی کو 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتا شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔