ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے سیکٹر C-16 کے متاثرین کیلئے سیکٹر میں ہی ون ونڈو قائم کردی

سی ڈی اے نے سیکٹر C-16 کے متاثرین کیلئے سیکٹر میں ہی ون ونڈو قائم کردی


اسلام آباد: سی ڈی اے نے سیکٹر C-16 کے متاثرین کیلئے سیکٹر میں ہی ون ونڈو قائم کردی- جس میں عملہ نے کام شروع کر دیا-
ون ونڈو چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم کی گئ ہے۔

ون ونڈو کے ذریعے سیکٹر C-16 کے متاثرین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا ئیں گے۔
ون ونڈو کے ذریعے سیکٹر C-16 کے مقامی لوگوں کی اراضی سمیت بی یو پی کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
متاثرین اپنے کلیمز کے لئے سی ڈے اے کے دفتر کے بجائے سیکٹر C-16 میں ون ونڈو پر جا سکتے ہیں-
متاثرین کے مسائل حل کر کے سیکٹر ڈویلپمنٹ میں تیزی لائی جاۓ گی۔
چیئرمین سی ڈی اے کے دورے بعد سیکٹرز کے ترقیاتی کا موں میں تیزی آئی ہے۔
چئیر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر ڈی جی ورکس اتوار کے روز بھی سیکٹرز میں ترقیاتی کا موں کی نگرانی کے لئے سائٹس پر موجود رہے۔
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں کو 24/7 جاری رکھا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔