ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائیکورٹ نےعدت نکاح کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ نےعدت نکاح کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی

عدت میں نکاح کیس میں بڑی پیش رفت ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا۔

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔

عدت میں نکاح کیس اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا سماعت کریں گے۔

خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔