اسلام آباد: ایسے وقت میں جب گزشتہ روز اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل کے پی فیصل عثمان نے ایک ویڈیو پیغام میں خود سے منسوب اس خبر کی تردید کردی تھی کہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی جس میں مخصوص نشستوں کے کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی بینچ سے علیحدگی کا مطالبہ کیا گیا ہو، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں یہ مطالبہ کردیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ خود کو پارٹی کے کیسز سے الگ کرلیں۔
رؤف حسن نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کی جانب سے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس خود کو پارٹی کیسز سے الگ ہوں، ان کا کہنا تھاکہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے کب رجوع کرنا ہے، اس کا حتمی فیصلہ لیگل ٹیم کرے گی۔
مرکزی ترجمان رؤف حسن کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے کچھ ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس پر جاری وڈیو کے ایک حصے پر اعتراض تھا، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل ہوں گا۔

