Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزشیخ مجیب الرحمن کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ، اعظم نذیر

شیخ مجیب الرحمن کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ، اعظم نذیر

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ شیخ مجیب الرحمن کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ہم نے کیا کرنا ہے، پی ٹی آئی خود اپنے اوپر پابندی لگا رہی ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکانٹ سے ایک ویڈیو جاری اور ٹوئٹ کی گئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہئیے کہ اصل غدار تھا کون جنرل یحی خان یا شیخ مجیب الرحمان۔اس ویڈیو اور ٹوئٹ کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا اور ان کی اس ٹوئٹ اور ویڈیو کو ریاست مخالف اور پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔

علاوہ ازیں سیاسی مخالفین کی جانب سے عمران خان اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔اس معاملے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن کروا رہے ہیں، اپنا انتخابی نشان بھی گنوا دیا۔علاوہ ازیں پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رات گئے پیٹرول کی قیمتوں کے معاملے پر کیا ہوا کچھ علم نہیں، ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔