جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس کی کاروائی،منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی،تلاشی کے دوران مزدا کے خفیہ خانوں سے 26کلو چرس برآمد،تین ملزمان گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس کے اے ای ٹی او ضیا پٹھان،انسپکٹر گل محمد بھٹو اور علی گوہر سہتو نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے بائی پاس پر ایکسائیز پولیس چوکی کے پاس زرعی کالج کے قریب تلاشی کے دوران مزدا نمبر NAE900کے خفیہ خانوں سے 26کلو اعلی کوالٹی کی چرس بر آمد کرکے تین ملزمان قلعہ عبدااللہ کے رہاشی محمود،شیر محمد اور شفیق کو گرفتار کر لیا ہے جن کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ای ٹی او جیکب آباد قربان شیخ نے بتایا کہ بلوچستان سے سندھ کے علاقے لاڑکانہ منشیات اسمگل کی جا رہی تھی جسے ناکام بنا یا ہے بر آمد کی گئی چرس کی مالیت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے ہے ،منشیات کی روک تھام کے لئے ایکسائیز پولیس دن رات کوشاں ہے۔
